the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)

فلسطینیوں کے مخالف دھڑوں الفتح اور حماس کے مابین بدھ کو تاریخی معاہدہ ہوگیا، دونوں گروپوں نے تمام اختلافات کو ختم کرکے مخلوط فلسطینی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے، ایک امریکی اخبار کے مطابق اس معاہدے کا اعلان غزہ میں حماس انتظامیہ کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے الفتح کے وفد کی موجودگی میں کیا، انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان گزشتہ 7 برس سے جو فاصلے حائل تھے وہ ختم ہوچکے ہیں، 5 ہفتوں کے اندر حماس اور الفتح کے نمائندوں پر مشتمل فلسطین کی نئی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی، معاہدے کا اعلان ہوتے ہی غزہ میں لاتعداد فلسطینی شہری خوشی سے بےقابو ہوکر سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے ’’ ہم سب ایک ہیں‘‘ کے فلک شگاف نعرےلگائے، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی گروپوں کےاتحاد پر شدید مخالفانہ ردعمل اور برہمی کااظہار کیا ہے،فلسطینیوں کے اتحاد کا اعلان ہوتے ہی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کےشمالی علاقے بیت لہیہ پر فضائی حملہ کرکے 6 فلسطینی شہریو ں کو زخمی کردیا،ان میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے، اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ



یہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تھی لیکن افسوس جو ’’ہمارا ہدف‘‘ تھا وہ اس حملے میں محفوظ رہا،خبر ایجنسیوں کے مطابق الفتح کے سینئر رہنما باسم صالح نے بتایا ہے کہ مشترکہ حکومت کی تشکیل کے 6ماہ بعد عام انتخابات ہوں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے معاہدے پر مشتعل ہوکر کہا کہ محمود عباس کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ امن چاہتے ہیں یا ہماری دشمن جماعت حماس کے ساتھ ، انہیں جلد کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ، اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے کہا کہ الفتح اور حماس کا معاہدہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مذاکرات کی منسوخی کا اعلان سمجھا جائے گا، فلسطینی صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد ہمارا اندرونی معاملہ ہے، اس اتحاد سے امن کو تقویت ملے گی ، فلسطینیوں کے مابین مصالحت اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات دو علیحدہ معاملات ہیں، تجزیہ نگاروں نے کہا کہ حماس اور الفتح کے درمیان مصالحت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں کے درمیان امن عمل کو 29 اپریل کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی جاری رکھنے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.